Sunday, September 8, 2024

ایم کیو ایم نے سندھ کے 4اضلاع کی بلدیاتی حلقہ بندیوں کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

ایم کیو ایم نے سندھ کے 4اضلاع کی بلدیاتی حلقہ بندیوں کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
August 17, 2015
کراچی (92نیوز) ایم کیوایم کی جانب سے سندھ کے4اضلاع کی بلدیاتی حلقہ بندیوں کوسندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔ ایم کیو ایم رہنما سردار احمد نے حیدرآباد، ٹنڈوآدم، ٹنڈوالہ یار اور نواب شاہ کی حلقہ بندیوں کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ بلدیاتی حلقہ بندیاں کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ سندھ حکومت نے خلاف ضابطہ صوبائی افسران اور کمشنرز سے حلقہ بندیاں کرائیں۔ درخواست میں استدعاکی گئی کہ چاروں اضلاع کی ازسرنوبلدیاتی حلقہ بندیاں کرائی جائیں۔