Thursday, April 25, 2024

ایم کیو ایم نے سندھ میں 6روزہ مظاہروں اور دھرنوں کا اعلان کر دیا

ایم کیو ایم نے سندھ میں 6روزہ مظاہروں اور دھرنوں کا اعلان کر دیا
May 29, 2016

کراچی (92نیوز) متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ میں چھ روزہ احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کا اعلان کردیا ہے۔ ایم کیو ایم کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دھرنے اور مظاہرے کارکنان کی غیرقانونی گرفتاریوں اور عدالت میں پیش نہ کئے جانے پر کئے جائیں گے۔ احتجاجی دھرنے اور مظاہرے مختلف شہروں کے پریس کلب کے باہر کئے جائیں گے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ 30 مئی کو حیدرآباد، ٹھٹہ سجاول میں 31 مئی ،میر پور خاص اور عمر کوٹ میں یکم جون کو دھرنا مظاہرہ ہو گا۔ سکھر ، گھوٹکی میں 2 جون کو ، ٹنڈوالہیار ،قمبر شہداد کوٹ ،کشمور میں 3 جون کو دھرنا اورمظاہرہ ہوگا۔ سانگھڑ، جام شورو ، لاڑکانہ‘ شکارپور میں 4 جون کو احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دیے جائیں گے۔