Thursday, April 25, 2024

ایم کیو ایم نے رینجرز چوکیوں پر حملوں میں کارکنوں کے ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کردیا

ایم کیو ایم نے رینجرز چوکیوں پر حملوں میں کارکنوں کے ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کردیا
May 28, 2016
کراچی(92نیوز)ایم کیوا یم نے رینجرز چوکیوں پر  حملوں  میں  کارکنوں کے ملوث ہونے  کے  الزامات کو مسترد کردیا ۔ تفصیلات کےمطابق خورشید بیگم سیکریٹریٹ کراچی  میں ہنگامی پریس  کانفرنس کرتے ہوئے رکن  سندھ اسمبلی محمد حسین نے کہا کہ سانحہ صفورا، پروین رحمان، ڈاکٹر شکیل اوج کے قتل کا الزام بھی ایم کیوایم پر لگایا گیا  لیکن تحقیقات میں ثابت ہوا کہ  ان میں کالعدم  تنظیمیں  ملوث ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ  الزامات متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف منظم سازش ہیں  ایسے   ہتھکنڈوں  سے  ایم کیو ایم کو ختم نہیں کیا جاسکتا ۔