Friday, March 29, 2024

ایم کیو ایم نے بھی وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کردیا

ایم کیو ایم نے بھی وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کردیا
May 2, 2016
اسلام آباد(92نیوز)ایم کیو ایم نے بھی وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ کر دیا ۔ کنور نوید  کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو اخلاقی طور پرعہدے سے الگ ہو جانا چاہیے، تفصیلات کےمطابق پی پی ،پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے بعد ایم کیو ایم نے بھی پاناما لیکس کی شفاف تحقیقا ت کیلئے  وزیراعظم میاں نواز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ۔ ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی کنور نوید جمیل نے کہا ہےکہ وزیر اعظم کو اب اخلاقی طور پر مستعفی ہوجانا چاہیے ۔  ایم کیو ایم کا پارٹی موقف ہے کہ جب تک احتساب کا عمل جاری ہے وزیراعظم عہدے پر نہ رہیں۔