Friday, May 3, 2024

ایم کیو ایم نے بھتے کی خاطر کراچی میں قتل وغارت کا بازارگرم کیا : آفاق احمد

ایم کیو ایم نے بھتے کی خاطر کراچی میں قتل وغارت کا بازارگرم کیا : آفاق احمد
November 28, 2015
کراچی (92نیوز) مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ نے بھتے کی خاطر شہر میں قتل وغارت کا بازارگرم کیا۔ اسلحے کی سیاست کرنے والوں کو ووٹ کی طاقت سے شکست دینگے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم حقیقی کے چیئرمین آفاق احمد ریلی کے ہمراہ لائنز ایریا پہنچے جہاں انہوں نے انتخابی دفتر کا افتتاح کیا۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے آفاق احمد کا کہنا تھا کہ مہاجر قوم سے تعلیم چھین کرنقل کا کلچر عام کردیا گیا۔ ہماری لڑائی صرف جہالت کے خلاف ہے۔ اس قوم کی پہچان صولت مرزا اور جاوید لنگڑا بنا دی گئی۔ آفاق احمد کا کہنا تھا کہ بھارتی ایجنٹ بن کر لوگوں کو تربیت کے لیے انڈیابھیجنے والے ایک شخص کی سزا پوری قوم کو نہ دی جائے۔ بھتے کے نام پر متحدہ قومی موومنٹ نے شہر میں قتل و غارت کو ہوا دی۔ میری ماوں بہنوں اور بھائیوں کو بھتہ نہ دینے پر بلدیہ فیکٹری میں جلا دیا گیا۔ ہم اسلحے کی سیاست کرنے والوں کو ووٹ سے شکست دینگے۔ انکا کہنا تھا کہ الیکشن کے بعد صوبے بنانے کے دعویدار 25سالہ اقتدار کا حساب دیں۔