Thursday, April 25, 2024

ایم کیو ایم نے 60 ہزار گھوسٹ ملازمین بھرتی کئے، شور مچانا ایم کیو ایم کا وطیرہ ہے: سینیٹرسعید غنی

ایم کیو ایم نے 60 ہزار گھوسٹ ملازمین بھرتی کئے، شور مچانا ایم کیو ایم کا وطیرہ ہے: سینیٹرسعید غنی
March 12, 2017
کراچی(92نیوز)پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی کا کہنا ہےکہ ایم کیوایم نےکوئی خالی پلاٹ،پارک اورنالہ نہیں چھوڑا، ایم کیو ایم نے 60 ہزار گھوسٹ ملازمین بھرتی کئے، شور مچانا ان کا وطیرہ ہے، تحریک عدم اعتماد لاکر مئیر کراچی کو ہیرو نہیں بنانا چاہتے، اب کوئی بریف کیس لےکر لندن نہیں جاسکتا۔ تفصیلات کےمطابق  صفائی مہم کی ناکامی، پی پی نے ایم کیو ایم کی طبعیت صاف کردی۔ میڈیا سیل میں پریس کانفرنس کے دوران سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ صفائی مئیر کراچی کا نہیں،ڈی ایم سیز کا کام ہے، بلدیہ اعظمیٰ کو ہر ماہ پانچ کروڑ کی گرانٹ دی جاتی ہے، تحریک عدم اعتماد لاکر مئیر کو ہیرو نہیں بناسکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے ساٹھ ہزار گھوسٹ ملازمین بھرتی کئے، شور مچانا ان کا وطیرہ ہے، اتنا شور مچایا جائے کہ لوگ جھوٹ کو بھی سچ مان لیں، یہ قیامت کی نشانی ہےکہ ایم کیو ایم بول رہی ہے کہ ان کے کارکنوں کی وفاداریاں تبدیل کرائی جارہی ہیں۔ پی پی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی کا کہنا ہےکہ سندھ میں کسی چئیرمین کو اختیارات کا مسئلہ نہیں، وسیم اختر سیاست نہ چمکائیں، اب کسی کو بریف کیس لےکر لندن جانے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو مشرف دور کے تین سو ارب کا حساب دینا ہوگا، پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم پاکستان، اے پی ایم ایل، پی ٹی آئی اور  ڈیفنس ریذیڈنس ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی۔