Thursday, March 28, 2024

ایم کیو ایم نے 5 نشستوں کے انتخابی نتائج چیلنج کر دیئے

ایم کیو ایم نے 5 نشستوں کے انتخابی نتائج چیلنج کر دیئے
September 22, 2018
کراچی (92 نیوز) ایم کیو ایم نے تحریک انصاف کے عامر لیاقت کی کامیابی سمیت 5 نشستوں کے انتخابی نتائج چیلنج کر دیئے۔ این اے دو سو پنتالیس، این اے دو سو اکتالیس، پی ایس ستانوے، ایک سو چھبیس اور ایک سو تیس کو سندھ ہائیکورٹ الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواستوں کے ہمراہ شواہد بھی منسلک کیئے گئے ہیں۔ بیلٹ پیپرز غائب ہونے، فارم پنتالیس نہ ملنے کا تذکرہ بھی کیا گیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار نے کہا کہ ہماری جیت ہار میں تبدیل کی گئی، ریٹرننگ آفسر نے مرضی سے نتائج تیار کئے۔ ایک سوال پر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کی نمائندگی کر رہا ہوں، وکلا علیحدہ ہونے سے اختلاف کا تاثر دیا گیا۔ میرا سیاسی مستقبل لوگ طے کریں گے، لوگ جو فیصلہ کریں قبول ہو گا۔ ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ افغانیوں کو شہریت دینے سے متعلق اعتماد میں لیا جائے۔