Tuesday, April 23, 2024

ایم کیو ایم نائن زیرو سے ملنے والے ہتھیا روں کے لائسنس تاحال پیش نہ کرسکی

ایم کیو ایم نائن زیرو سے ملنے والے ہتھیا روں کے لائسنس تاحال پیش نہ کرسکی
March 24, 2015
کراچی(ویب ڈیسک) ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا ہےکہ نائن زیرو پرسرچ آپریشن کے دوران قبضے میں لئے گئے ہتھیاروں  کے لائسنس تاحال پیش نہیں کئے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کرکے دوبارہ روشنیوں کا شہر بنائیں گے۔ نائن زیرو عزیز آباد چھاپے کے بارے میں بریفینگ دیتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل رینجرز بلال اکبر نے بتایا کہ 11مارچ  2015 کورینجرز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایم کیو ایم کے دفتر پرسرچ آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دوران ہتھیار ، گولہ بارود اور آتش گیر مواد برآمد کیا گیاجس میں 4۔ نائن ایم ایم پسٹل ، 19سیون ایم ایم رائفلز،22 ریپیٹرز ، 22رائفلیں ،دو ایل ایم جیز ، ایک اے کے , 26آوان بم، 18ایس ایم جییز، چار رائفلیں، 4ایم کی ایک رائفل ، 13جی 22رائفلیں، دو رائفلز 222کی، 11رائفلیں ایس جی شامل ہیں۔ بلال اکبرنے بتایا کہ 26افراد گرفتار کرکے پو لیس کے حوالے کئے گئے ہیں جنہیں مختلف کیسوں میں چالان کیا گیا۔ تفتیش کے دوران گرفتار ملزموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں سنگین جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ گرفتارشدگان کی نشاندہی پر مزید ہتھیار بھی برآمد کئے گئے ہیں جن میں دو راکٹ لاؤنچرز ، ایک ماؤزر ، ایک کاربائنا، دو آوان بم لاؤنچر ،4 ٹی ٹی پسٹل اور 1560راؤنڈز شامل ہیں۔ ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ انسٹھ دیگر افراد کو مختلف مقدمات میں ملوث ہونے کے سبب گرفتار کرکے 90روز کے ریماند پر حراست میں لیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ کے مطابق تمام ہتھیار ورکنگ کنڈیشن میں ہیں۔ سرچ آپریشن کے دوران مجمع جمع ہوجانے اور فائرنگ کے باعث ایک آدمی ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے جس کا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔