Friday, April 19, 2024

ایم کیو ایم ملک اور صوبے کو مضبوط بنانے کی سیاست کرے ، ناصر حسین شاہ

ایم کیو ایم ملک اور صوبے کو مضبوط بنانے کی سیاست کرے ، ناصر حسین شاہ
July 4, 2021

کراچی (92 نیوز) وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہناہے ایم کیو ایم ملک اور صوبے کو مضبوط بنانے کی سیاست کرے ، ساتھ دینے کو تیار ہیں۔

یم کیوایم پاکستان تین جولائی کو کراچی میں احتجاجی ریلی اور پی پی پی کی سندھ  حکومت  پر تابڑ توڑ لفظی حملے پر  جواب دینے سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ بھی میدان میں آگئے۔ ایک کے بعد ایک تین ٹوئیٹس داغ دیں۔

دھیمے مزاج کے صوبائی وزیر  نے ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر کے الزامات کا جواب شعلہ بیانی سے دیا۔ بولے الگ صوبہ بنانے کا مطالبہ کرنے والوں نے اپنا یہ خواب اس وقت پورا کیوں نہیں کیا جب وہ سیاہ سفید کے مالک تھے۔ سوال کیا آج یہ کس کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے سوال کیا کہ کیا کراچی اور حیدرآباد کی بدحالی پر پینتیس سال تک بلدیاتی اداروں پر حکمرانی کرنے والوں سے سوال نہیں ہونا چاہیے؟ کھربوں روپے کا فنڈ کھانے والی جماعت آج حاجی بن گئی ہے۔

ناصر حسین شاہ نے  یہ بھی کہا کہ لاشیں گرانے ، جلاؤ گھیراؤ کرنے ، بھتہ خوری اور چائنہ کٹنگ میں ملوث جماعت اب چھٹے نمبر پر بھی نہیں آتی۔