Saturday, May 4, 2024

ایم کیو ایم مرکز سے گرفتار 25ملزم خطرناک قیدی ہیں !!! محکمہ داخلہ سندھ کا مراسلہ انسداد دہشت گردی عدالت کو مل گیا

ایم کیو ایم مرکز سے گرفتار 25ملزم خطرناک قیدی ہیں !!! محکمہ داخلہ سندھ کا مراسلہ انسداد دہشت گردی عدالت کو مل گیا
July 30, 2015
کراچی (92نیوز) محکمہ داخلہ سندھ نے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار 25 ملزموں کو خطرناک قیدی قراردے دیا۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے بھیجا گیا مراسلہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کو موصول ہو گیا جس میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے 25 ملزموں کو خطرناک قیدی قراردیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے سنگین جرائم میں ملوث ان ملزموں کے مقدمات جیل میں چلانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ خطرنا ک ملزم قرار دیئے جانے والوں میں زبیر جمیل، فیصل موٹا، نادر شاہ ، عامر علی عرف سرپھٹا، امتیاز ، کاظم اور دیگر شامل ہیں۔