Friday, April 19, 2024

ایم کیو ایم لندن گروپ کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم چلانیوالی کہکشاں حیدر کی ایک اور آڈیو سامنے آگئی

ایم کیو ایم لندن گروپ کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم چلانیوالی کہکشاں حیدر کی ایک اور آڈیو سامنے آگئی
March 18, 2021

کراچی ( 92 نیوز) ایم کیو ایم لندن گروپ کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم چلانےوالی کہکشاں حیدر کی ایک اور آڈیومنظرعام پر آگئی۔

نئی آڈیو میں کہکشاں حیدر ٹارگٹ کلر کو ٹارگٹ کو نشانہ بنانےکی ہدایت دے رہی ہے ، جس میں کہتی ہے کہ  فجر میں کام نہیں کرنا فجر میں سناٹا ہوتاہے، دوپہر یا مغرب کےوقت کام کریں جب ٹریفک چل رہاہو۔