Sunday, May 19, 2024

ایم کیو ایم لندن کے پانچ ٹارگٹ کلرز گرفتار

ایم کیو ایم لندن کے پانچ ٹارگٹ کلرز گرفتار
November 25, 2020

سی ٹی ڈی  نے کراچی کےمختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں اور  ایم کیو ایم لندن کے پانچ ٹارگٹ کلرز گرفتارکرلئے  ۔ ملزمان محمد علی، سلمان دھوبی، اختر، عمیر اور شہزادکو مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ، سی ٹی ڈی حکام کےمطابق را کا تربیت یافتہ ٹارگٹ کلر محمدعلی اجمل پہاڑی کا قریبی ساتھی ہے ، محمدعلی 1995 سے 2005 تک ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا ہے۔

محمد علی نے 1997 میں پولیس اہلکار اور 2005 میں سیاسی جماعت کےعہدیدار کوقتل کیا، سی ٹی ڈی حکام نےبتایاکہ ملزمان اجمل پہاڑی اور کاشف ڈیوڈ کے ساتھ بھارت میں تربیت حاصل کرچکے ہیں۔

رینجرز حکام نے مختلف کارروائیوں میں  برآمد مسروقہ سامان مالکان کےحوالے کردیا ، رینجرز اینٹی ٹیراسٹ ونگ میں تقریب کا انعقادکیاگیا۔مالکان کوواپس کئے گئے سامان میں موٹرسائیکلیں اور موبائل فون شامل ہیں۔