Sunday, September 8, 2024

ایم کیو ایم قبائلی علاقوں میں آپریشن کی حمایت کرتی ہے تو کراچی میں کیوں نہیں: امیر جماعت اسلامی سراج الحق

ایم کیو ایم قبائلی علاقوں میں آپریشن کی حمایت کرتی ہے تو کراچی میں کیوں نہیں: امیر جماعت اسلامی سراج الحق
August 21, 2015
پشاور (نائنٹی ٹو نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پانچ اگست کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے بعض ججوں نے بھی اس فیصلے پر تحفظات ظاہر کئے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پشاور میں مولانا یوسف قریشی کی فاتحہ خوانی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تجویز دی کہ مرکز اکیسویں ترمیم سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دے۔ انہوں نے پانچ اگست کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ اس فیصلے پر سپریم کورٹ کے بعض ججز نے بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک کے حالات زیادہ پرامن نہیں، دہشت گردی کی حالیہ کارروائیاں یہ اشارہ دے رہی ہیں کہ ابھی امن قائم نہیں ہوا۔ ایم کیو ایم سے متعلق سوال پر سراج الحق کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم جب قبائلی علاقوں میں آپریشن کی حمایت کرتی ہے تو کراچی میں کیوں نہیں۔