Wednesday, May 1, 2024

ایم کیو ایم قائد کے خلاف مذمی قرار داد سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی گئی

ایم کیو ایم قائد کے خلاف مذمی قرار داد سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی گئی
August 23, 2016
کراچی(92نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے ایم کیوایم قائد کی پاکستان مخالف تقریر،میڈیا ہاوس پر حملے،جلاو گھیراو اور توڑ پھوڑ کے خلاف سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ میں مذمتی قرارداد جمع کرادی۔ تفصیلات کےمطابق ایم کیوایم قائد کی پاکستان مخالف اشتعال انگیز تقریر،نعرے بازی،میڈیا ہاوس پر حملے، جلاو گھیراو اور توڑ پھوڑ کےخلاف تحریک انصاف میدان میں آگئی،رکن اسمبلی خرم شیر زمان نے سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ میں مذمتی قرارداد جمع کرادی۔۔ خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ پاکستان مخالف نعرے لگوانےاور لگانے والےدشمنوں کے ہاتھ میں کھیل رہے ہیں،ملک دشمنوں کو رعایت نہیں دی جاسکتی۔