Thursday, April 18, 2024

ایم کیو ایم قائد کا حشر میر جعفر جیسا ہوگا : سراج الحق

ایم کیو ایم قائد کا حشر میر جعفر جیسا ہوگا : سراج الحق
August 26, 2016
کراچی(92نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں کہ ایم کیو ایم کے قائد کا حشر میر جعفر جیسا ہوگا حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے ملک میں غربت ہے ملک سے غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق تکمیل پاکستان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ برطانیہ الطاف کو پاکستان کے حوالے کرے پاکستان مردہ باد کے نعرے لگانے والے الطاف کا حشر میر جعفر جیسا ہو گا کراچی کے عوام نے پاکستان سے نفرت کی بنیاد پر الطاف کو نشان عبرت بنا دیا ہے۔ سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے میری کرپشن کے خلاف آواز کو جمہوریت کے لئے خطرہ کہا جاتا ہےغریب عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔  تکمیل پاکستان ریلی میں ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی ، جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا ،جس میں انہوں نے کرپشن کے خاتمے اور کشمیر سے اظہار یکجہتی پر زور دیا  ۔