Friday, April 19, 2024

ایم کیو ایم قائد نے معطل رابطہ کمیٹی لندن کو بحال کر دیا

ایم کیو ایم قائد نے معطل رابطہ کمیٹی لندن کو بحال کر دیا
January 2, 2016
لندن (92نیوز) ایم کیوایم قائد نے معطل کی جانیوالی رابطہ کمیٹی لندن کو بحال کر دیا ہے جس کے بعد ندیم نصرت بطورکنوینر خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کی لندن رابطہ کمیٹی کو کارکردگی بہتر بنانے اور معافی مانگنے کے بعد بحال کیا گیا۔ ایم کیوایم اعلامئے کے مطابق بحال کئے جانے والے تمام ارکان اپنی ذمہ داریاں پہلے کی طرح نبھاتے رہیں گے۔ ذمہ داران اور کارکنان کو بھی ان سے رابطہ کی اجازت ہے۔ اس سے قبل ایم کیوایم نے لندن رابطہ کمیٹی کوکارکردگی بہتر نہ ہونے پر معطل کرکے منظور احمد کو نگران مقرر کردیا تھا۔