Friday, April 19, 2024

ایم کیو ایم صرف سیاسی زبان کا استعمال کرے:خواجہ آصف

ایم کیو ایم صرف سیاسی زبان کا استعمال کرے:خواجہ آصف
May 1, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ایک سیاسی جماعت ہے اور سیاسی زبان کا استعمال کرئے۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے الطاف حسین کی طرف سے گزشتہ رات کی گئی غیر ذمہ دارانہ تقریر کی مذمت کی ۔ خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ کوئی بھی پاکستانی شہری اپنی سکیورٹی ایجنسیوں اور سکیورٹی فورسز کے خلاف ایسی زبان استعمال نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک سیاسی جماعت ہے اور اسے سیاسی زبان میں بات کرنی چاہیے نہ کہ دشمنوں کی طرح سخت زبان میں بات کرئے۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ایم کیوایم کے قائدین نے سکیورٹی فورسز کے خلاف سخت زبان استعمال کرکےپنجاب اور سندھ میں بسنے والے ہزاروں مہاجرین کو بھی شرمسار کردیاپے۔