Friday, March 29, 2024

ایم کیو ایم سڑکوں پر آنے کے بجائے حکومت سے باہر آنے کا سوچے، مرتضیٰ وہاب

ایم کیو ایم سڑکوں پر آنے کے بجائے حکومت سے باہر آنے کا سوچے، مرتضیٰ وہاب
December 25, 2020

کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے ایم کیوایم کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سڑکوں پر آنے کے بجائے حکومت سے باہر آنے کا سوچے۔ مردم شماری سے متعلق علی زیدی کی کمیٹی پر ایم کیوایم جی ڈی اے کیوں خاموش رہے کہا مردم شماری سے متعلق غیر آئینی کام وفاقی حکومت کو نہیں کرنے دینگے۔

پی ٹی آٗی کی وفاقی حکومت اور جیالوں کے درمیان اختلافات کی فہرست میں نیا اضافہ ہوگیا۔ مردم شماری نتائج کی وفاقی کابینہ سے منظوری پر سندھ حکومت کا شدید احتجاج فیصلہ غیر آئینی اختیارات سے تجاوز قرار دیدیا۔

کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں مشیر قانون سندھ بولے علی زیدی کی سربراہی میں کمیٹی نے سندھ کےاعتراضات معلوم نہیں کیے، ایم کیوایم، جی ڈی اے بھی خاموش رہے۔ سرکاری دستاویز سےثابت ہےکہ سندھ کی آبادی کو کم ظاہر کیا گیا۔

کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی تحقیقاتی رپورٹ سے متعلق سوال پر مرتضٰی وہاب نے کہا کہ معاملے پر رپورٹ کابینہ میں پیش کر دی گئی ہے، مقدمہ جھوٹا اور بدنیتی پر مبنی ثابت ہوا، جسے عدالت نے بھی خارج کردیا۔

جیالے رہنماء نے ایم کیوایم کی سیاست پر بھی طنز کیا کہا کہ ایم کیوایم کب تک لوگوں کو لالی پاپ دے گی۔ مردم شماری سےمتعلق غیر آئینی کام وفاقی حکومت کو نہیں کرنے دینگے۔