Wednesday, May 1, 2024

ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنےکیلئے 2 درخواستیں دائر

ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنےکیلئے 2 درخواستیں دائر
August 23, 2016
لاہور(92نیوز)پاکستان دشمن بیانات اور میڈیا ہاؤسز پر حملوں کے بعد ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے خلاف غداری کے مقدمہ کے اندراج اور سیاسی جماعت کی حیثیت سے اس کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کے لیے اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کرلیا گیا سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ میں الگ الگ درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ تفصیلات کےمطابق وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفراللہ خان نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اور آفتاب ورک ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں ایم کیو ایم کے خلاف درخواستیں دائر کیں۔ سپریم کورٹ میں دائر کی جانے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد نے پارٹی کے دیگر رہنماؤں کی موجودگی میں پاکستان مخالف تقاریر کیں جو غداری کے زمرے میں آتی ہیں جبکہ ایم کیو ایم چھوڑنے والے رہنما بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ متحدہ کے قائد را کے ایجنٹ ہیں۔ درخواست میں یہ نکتہ اٹھایا گیا کہ ریاست مخالف سیاسی جماعت کی رجسٹریشن پولیٹیکل پارٹیز آرڈریننس کی دفعہ پندرہ کے تحت کالعدم قرار دی جا سکتی ہے اس لیے وفاقی حکومت کو ایم کیو ایم کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا جائے اور الیکشن کمیشن کو ہدایت کی جائے کہ وہ ایم کیو ایم کی رجسٹریشن منسوخ کرے