Friday, March 29, 2024

ایم کیو ایم رہنما سرفراز مرچنٹ کی ضمانت میں جولائی تک توسیع

ایم کیو ایم رہنما سرفراز مرچنٹ کی ضمانت میں جولائی تک توسیع
April 15, 2015
ویسٹ لندن(ویب ڈیسک)ایم کیو ایم کے رہنما سرفراز مرچنٹ منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت  کی مدت  ختم ہونے پر لندن پولیس کے سامنے پیش  ہو گئے  ان پر  رقم کے غیرقانونی لین دین کا الزام ہےجبکہ  ان کی ضمانت میں جولائی تک توسیع کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق  منی لانڈرنگ کیس میں ملوث سرفرازمرچنٹ ویسٹ لندن پولیس اسٹیشن پیش ہو گئےوہ گزشتہ سال  گرفتاری کے بعد ضمانت پر تھے اور ان کی ضمانت کی مدت ختم ہو  گئی سرفراز مرچنٹ کا تعلق  کراچی سے ہے اوران  کے برطانیہ میں کئی کاروبار ہیں ۔ سرفراز مرچنٹ  پر الزام ہے کہ انہوں نے  ایم کیو ایم کے کئی رہنماوں  سے غیر قانونی  لین دین کیاجس کی متحدہ  تردید کر چکی ہے۔ سرفراز مرچنٹ کے وکلا کا کہنا ہے کہ پولیس کا سوالنامہ دیکھنے کے بعد ہی فیصلہ کیا جائے گاکہ نوکمنٹس کا آپشن  استعمال کیا جائے یا تفصیلی جواب دیا جائے۔ دوسری جانب تفتیش کے بعد ہی ان  کی ضمانت کی توسیع یا گرفتاری کا فیصلہ ہو گا ۔