Friday, March 29, 2024

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس، غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر اظہار تشویش

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس، غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر اظہار تشویش
July 6, 2020
 کراچی (92 نیوز) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کراچی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بجلی کے نرخوں میں اضافہ پر اظہار تشویش کیا گیا۔ اجلاس میں کے الیکٹرک کیخلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بھرپور احتجاج و مظاہرے کا فیصلہ کیا گیا۔ مظاہرے میں ایم کیو ایم کے سینیٹرز، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی شرکت کریں گے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم پاکستان کا کہنا تھا ایم کیوایم کے مطالبہ کے باوجود بلاجواز بجلی کے نرخ بڑھادیے گئے۔ ایک بار پھر مطالبہ کرتے ہیں کراچی کیلئے بجلی کے نرخوں میں اضافہ فی الفورموخر کیا جائے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم پاکستان نے کہا وفاقی وزیر توانائی ایم کیوایم سمیت کسی کولیشن پارٹنر کو مطمئن نہ کرسکے۔ کے الیکٹرک اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے۔ نیپرا نے نرخوں میں اضافے کی اجازت دیکر کراچی کے عوام پر ظلم کیا۔ کراچی میں ممکنہ طوفانی بارشوں سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت نے فوٹو سیشن کے سوا کچھ نہیں کیا۔ کراچی میں بارشوں کا آغاز ہو چکا۔ بلدیاتی نمائندوں کو کسی قسم کا فنڈ اور مشینری فراہم نہیں کی گئی۔