Friday, April 19, 2024

ایم کیو ایم ختم کرنے کی سوچ رکھنے والوں کیلئے این اے دو سو چھالیس اور کنٹونمنٹ انتخابات میں ہماری جیت پیغام ہے: الطاف حسین

ایم کیو ایم ختم کرنے کی سوچ رکھنے والوں کیلئے این اے دو سو چھالیس اور کنٹونمنٹ انتخابات میں ہماری جیت پیغام ہے: الطاف حسین
April 28, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ عوام نے تمام تر رکاوٹوں کے باوجود این اے دو سو چھیالیس اور کنٹونمنٹ انتخابات میں ایم کیو ایم کو مینڈیٹ دیا۔ عوام کا متحدہ پر اعتماد اسے ختم کرنے کی سوچ رکھنے والوں کیلئے ایک پیغام ہے۔ کسی بھی قسم کا ظلم ایم کیو ایم کو ختم نہیں کر سکتا۔ نائن زیرو پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی، الیکشن سیل اور مختلف تنظیمی شعبوں کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ کوئی بھی ظلم ایم کیو ایم کو ختم نہیں کر سکتا۔ ایم کیو ایم کے وجود کو کھلے دل کے ساتھ تسلیم کیا جائے۔ انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ ہر قسم کی مجرمانہ اور سماج دشمن سرگرمیوں سے دور رہیں۔ کارکن عوام کے ساتھ محبت سے پیش آئیں اور اپنی غلطیوں پر نظر رکھیں۔