Sunday, September 8, 2024

ایم کیو ایم جمہوریت کی بقا کیلئے پارلیمنٹ میں واپس آئے : تاج حیدر

ایم کیو ایم جمہوریت کی بقا کیلئے پارلیمنٹ میں واپس آئے : تاج حیدر
August 23, 2015
کراچی(92نیوز)پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر تاج حیدر کا کہنا ہے جمہوریت کی بقا کےلئے ایم کیوایم اسمبلیوں میں واپس آئے۔ پارلیمنٹ نے تحفظات کے باوجود پی پی او کا قانون پاس کیا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں لیاقت نیشنل اسپتال میں ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما تاج حیدر کا کہنا تھا رشید گوڈیل صحت یا ب ہورہے ہیں  انہیں دیکھ کر اطمینان ہوا ۔ ہماری خواہش ہے کہ ایم کیوایم جمہوریت کی بقا کے لئے اسمبلیوں میں واپس آئے ۔ آمریت کے دوران ریاستی ادارے بری طرح تباہ ہوگئے۔