Wednesday, April 24, 2024

ایم کیو ایم تین حصوں میں تقسیم ہوتی دکھائی دے رہی ہے : منظور وسان

ایم کیو ایم تین حصوں میں تقسیم ہوتی دکھائی دے رہی ہے : منظور وسان
August 29, 2016
کراچی (92نیوز) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر تجارت منظور وسان کا کہنا ہے کہ وہ ایم کیو ایم کو تین حصوں میں تقسیم ہوتے دیکھ رہے ہیں۔ 2018ءمیں ایم کیو ایم انتہائی کم سیٹیں حاصل کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور حسین وسان پہنچے تو تھے سندھ اسمال انڈسٹریز کے دفتر کے اچانک دورے پر لیکن ایم کیو ایم کے مستقبل پر پھر پیشگوئی کر دی۔ کہتے ہیں ایم کیو ایم 5 نہیں تو 3 دھڑوں میں بٹ جائیگی۔ نہیں چاہتے کہ ایم کیو ایم تقسیم ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایم کیو ایم کو تین حصوں میں تقسیم ہوتا دیکھ رہے ہیں۔ پارٹی میں دوسرے رہنما اپنی جگہ بنائیں گے۔ انہوں نے پیشگوئی کی کہ 2018ءمیں ایم کیو ایم انتہائی کم سیٹیں حاصل کرے گی اور الطاف حسین کا مستقبل لندن میں ہی ہے۔ صوبائی وزیر منظور حسین وسان نے سندھ سمال انڈسٹریز کے دفتر کا اچانک دورہ کیا۔ دفتر کے مختلف سیکشن کا دورہ کیا۔ غیر حاضر ڈائریکٹرز اور ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے۔ صوبائی وزیر نے دفتر میں ٹوٹی کرسیاں اور کچرا دیکھ کر اظہار ناراضی بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ غلط بھرتیوں کا بوجھ ختم کرینگے۔ کوئی نہیں آرہا تو اس کو فارغ کیا جائیگا۔ ادارے میں 40 فیصد حاضریاں ہیں۔ 60 فیصد ملازمین اضافی بوجھ ہیں۔