Saturday, April 27, 2024

ایم کیو ایم تحریک طالبان سے بھی خطرناک جماعت ہےاس پر پابندی لگنی چاہیے:ایس ایس پی ملیر راو انوار

ایم کیو ایم تحریک طالبان سے بھی خطرناک جماعت ہےاس پر پابندی لگنی چاہیے:ایس ایس پی ملیر راو انوار
April 30, 2015
کراچی(ویب ڈیسک)ایس ایس پی ملیر راو انوارنے کہا ہے کہ ایم کیو ایم تحریک طالبان سے بھی خطرناک جماعت ہے اس پر پابندی لگنی چاہیے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی راو انوار نے کہا کہ ہم نے گزشتہ شب دو دہشتگرد گرفتار کیے ہیں جو بھارتی ایجنسی را سے ٹریننگ لیتے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سیاسی جماعت ہوتے ہوئے بھی پاکستان کے خلاف کام کررہی ہے کیونکہ ایم کیو ایم کے ہر سیکٹر کے کارکن بھارت ٹریننگ کےلئے جاتے ہیں ۔ ہم نے دودہشت گردوں کو پکڑا ہے اب مزید ملزمان گرفتار کریں گے اس موقع پر ملزم طاہر نے کہا کہ ہمارا تعلق ایم کیو ایم سے ہی ذوالفقار انور ہمیں فون کرتا تھا اور وقاص نام کا آدمی ان کو پیسے دیتا تھا اس لئے وہ ٹارگٹ کلنگ کرتے رہے ہیں ۔ملزم  طاہر نے اس موقع پر مزید انکشاف کیا کہ الطاف حسین محمد انور کو ہدایت دیتے ہیں پھر کارروائی کی جاتی تھی ۔ گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ محمد انور نمبر بتاتے ہیں پھر وقاص نامی آدمی سے رابطہ کیا جاتا ہے اور ویزے اور پیسے منگوائے جاتے تھے۔ ندیم نصرت اور انور ہر سیکٹر کے لڑکوں کو راسے ٹریننگ دلواتے تھےایس ایس پی ملیر راو انوار نے کہا کہ  گرفتار دونوں دہشت گردوں کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ ،پسٹل ملے ہیں ۔ ملزم طاہر اس موقع پر مزید کہا کہ ہم  الطاف حسین ،ندیم اور انور کی ہدایت پرکرتے تھے۔ ایس ایس پی راو کا کہنا تھا کہ گرفتار دونوں ملزم سرکاری ملازم ہیں جاوید لنگڑا کو ہندوستان کی شہریت بھی مل گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  ایم کیو ایم خود کراچی کے حالات خراب کرنے کی ذمہ دار ہے ایم کیو ایم کے قائد ان سب میں ملوث ہیں ٹھوس ثبوت ہیں ان کے پاسپورٹ اور بیانات بھی ہمارے پاس موجود ہیں۔ ملزمان نے کہا ہے کہ ہم اپنے ملک سے شرمندہ ہیں ،ملزمان نے کہا کہ ہم نے الطاف حسین کی ہدایت پر انڈیا جا کر ٹریننگ حاصل کی، پانچ مہینے بعد ہمیں انڈیا جانے کا کہا گیا ،ملزم طاہرنے کہا کہ  انڈیا میں ہمیں ٹریننگ دی گئی ،ٹریننگ دینے والے کا نام رام تھا ۔ ایس ایس پی راو انوار کا کہنا تھا کہ اس سارت معاملے پر جے آئی ٹی کرائی جائےگی ہم  تمام ثبوت اکٹھے کر رہے ہیں  اور۳ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش  بھی جاری ہے اورہو سکتا ہے ملٹری کورٹ بھی جائیں ۔انہوں نے کہا کہ جب میری موت لکھی ہو گی تو آجائے گی میں اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتا۔