Sunday, April 28, 2024

ایم کیو ایم بہادر آباد کے ناراض رہنما شبیر قائم خانی بھی کمال کے ہو گئے

ایم کیو ایم بہادر آباد کے ناراض رہنما شبیر قائم خانی بھی کمال کے ہو گئے
April 14, 2018
کراچی ( 92 نیوز )  ایم کیو ایم بہادر آباد کے ناراض رہنما شبیر قائم خانی بھی مصطفی کمال کے قافلے میں شامل ہو گئے ۔ شبیر قائم خانی نے کہا کہ کسی ادارے کے نہیں بلکہ اپنے ضمیر کی آواز پر پی ایس پی میں شامل ہوا ہوں ۔ اس موقع پر مصطفی کمال نے کہا کہ شہر کے تمام مسائل اکٹھے ہو کر حل ہوں گے، ہمارا بیانیہ لوگوں نے تسلیم کرلیا ہے ۔ آئندہ سندھ میں حکومت پی ایس پی بنائے گی اور وزیراعلیٰ ہمارا حمایت یافتہ ہوگا۔