Friday, April 26, 2024

ایم کیو ایم بھتہ خور نہیں ،بجلی فراہمی درست نہ ہوئی تو کے الیکٹرک کو بوریا بستر گول کردینگے : الطاف حسین

ایم کیو ایم بھتہ خور نہیں ،بجلی فراہمی درست نہ ہوئی تو کے الیکٹرک کو بوریا بستر گول کردینگے : الطاف حسین
July 12, 2015
کراچی(92نیوز)ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ بھتہ خور  جماعت نہیں ،بجلی کی  فراہمی  درست نہ    ہوئی   تو کے الیکٹرک کا بوریا بستر گول کر دیں گے۔ لال قلعہ گراؤنڈ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت 37 سال سے غریبوں کی مدد کرتی آ رہی ہے ۔ متحدہ بھتہ خور نہیں حق پرست جماعت ہے اور حق پرستی کی جدوجہد جاری رکھی جائے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی الیکٹرک والوں نے شہریوں کو تنگ کر رکھا ہے، رابطہ کمیٹی کے الیکٹرک کیخلاف مظاہرے کا جلد اعلان کرے۔