Friday, April 26, 2024

ایم کیو ایم بری طرح پھنس گئی !!! برطانیہ نے طارق میر کے بیان کی تصدیق کردی

ایم کیو ایم بری طرح پھنس گئی !!! برطانیہ نے طارق میر کے بیان کی تصدیق کردی
June 28, 2015
اسلام آباد (92نیوز) ایم کیو ایم کو بھارتی فنڈنگ، برطانیہ نے طارق میر کے بیان کی تصدیق کر دی۔ پاکستانی وزارت خارجہ کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔ تحقیقاتی ادارے بیان کو چارچ شیٹ کے طور پر استعمال کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ نے ایم کیو ایم کے رہنما طارق میر کے مئی دوہزار بارہ کے بیان کی تصدیق کر دی اور ساتھ ہی پاکستان کو آگاہ بھی کر دیا گیا، پاکستانی تحقیقاتی اداروں نے تحقیقات کےلئے سمت کا تعین کر لیا ہے۔ 92نیوز نے ایک بارپھر سب کوپیچھے چھوڑ دیا، برطانیہ کی جانب سے طارق میر کے بیان کی تصدیق کی خبر سب سے پہلے 92نیوز نے اپنے ناظرین تک پہنچائی۔ ذرائع کے مطابق برطانیہ نے بی بی سی کی خبر کے بعد پاکستان کی درخواست پر تعاون شروع کر دیا ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما طارق میر کے ایجویئر پولیس سٹیشن میں ریکارڈ کرائے گئے بیان کی تصدیق ہو گئی ہے ۔ برطانوی حکام نے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے اس کے مستند ہونے کے حوالے سے پاکستان کو آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ نے طارق میر کے بیان کی تصدیق کےلئے برطانیہ سے رابطہ کیا تھا۔ بیان کی تصدیق کے بعد تحقیقات کی سمت کا تعین ہو گیا ہے۔ برطانوی حکام کی تصدیق کے بعد تحقیقاتی ادارے بیان کو چارچ شیٹ کے طور پر استعمال کریں گے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے طارق میر کے بیان کے مستند ہونے پر سوالات اٹھائے گئے تھے۔