Thursday, April 25, 2024

ایم کیو ایم اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہے ، خالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہے ، خالد مقبول صدیقی
December 22, 2019
 کراچی (92 نیوز) ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا اہل کراچی کی پرویز مشرف کے حق میں ریلی میں موجودگی اس بات کا ثبوت ہے ایم کیو ایم اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہے۔ سابق صدر جنرل ریٹائر پرویزمشرف سے اظہار یکجہتی کے لیے ایم کیوایم پاکستان نے کراچی میں پاور شو کا مظاہرہ کیا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا پرویزمشرف نے پاکستان کی چالیس سال خدمت کی یہ کیسے ممکن ہے کہ 99 کا فیصلہ جائز اور 2007 کا فیصلہ ناجائز ہو جائے۔ سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان بولے جنرل مشرف کے دور میں پاکستان کی معیشت بہتر ہوئی اور عوام کو روزگار ملا۔ موجودہ چیف جسٹس  آف پاکستان انصاف کا بول بالا کریں ۔ مئیر کراچی وسیم اختر نے کہا پورا کراچی پرویز مشرف کے ساتھ کھڑا ہے۔ انھوں نے فیصلے میں دئیے گئے ریمارکس کو چنگیز خان اور ہٹلر کے فیصلوں سے تشبیح دے ڈالی ۔ جلسے کے اختتام پر قومی ترانہ بھی پڑھا گیا ۔