Friday, May 3, 2024

ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں دوریاں مٹنے لگیں

ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں دوریاں مٹنے لگیں
July 6, 2015
کراچی(92نیوز)سندھ میں کرپشن کے خلاف کارروائیاں تیزہونے پر ایم کیو ایم اورپیپلزپارٹی تمام اختلافات بھلاکرقریب  آنے  لگیں ،وزیراعلیٰ سندھ نے ایف آئی اے کو اضافی اختیارات دینے کی مخالفت کی تو الطاف حسین نے خیرمقدم کیا  آغا سراج درانی اورالطاف حسین کا بھی رابطہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ  ایف آئی اے کوسندھ میں اضافی اختیارات دینے سے متعلق  وزیراعلیٰ سندھ کا بیان جرات مندانہ اورسوفیصددرست ہے۔ جس کی متحدہ بھرپورتائید کرتی ہے  صوبوں کے خلاف اس قسم کی ناانصافیوں اورمداخلت کوروکنے کیلئے مناسب قانون سازی ہونا چاہیے، الطاف حسین کا کہنا تھا سندھ کی حکومت کوایف آئی اے کے معاملےپرعدالت جانا پڑا تو ایم کیوایم ان کے ساتھ ہرقسم کاسیاسی، قانونی اوراخلاقی تعاون کرے گی۔ دوسری طرف الطاف حسین اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہےجس کے دوران الطاف حسین کا کہنا تھا کہ رینجرز سندھ میں جرائم پیشہ عناصر کے بجائے بے گناہ شہریوں کو مظالم کا نشانہ بنارہی ہےایف آئی اے کوصرف صوبہ سندھ میں خصوصی اختیارات دینا سندھ پرحملے کے مترادف ہے۔ سندھ کے عوام یہ سوال کرنے میں حق بہ جانب ہیں کہ آخر صوبہ سندھ کو کب تک مقبوضہ رکھا جائے گا جس پر آغا سراج درانی کا کہنا تھاکہ الطاف حسین کے خیالات بہت اچھے ہیں جب تک صوبہ کی تمام سیاسی قوتیں ایک نکتہ پر متحد نہیں ہوں گی سندھ کے عوام کے حقوق کو غصب کیاجاتا رہے گا۔