Saturday, April 20, 2024

ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم، 7گرفتار

ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم، 7گرفتار
April 4, 2015
کراچی(ویب ڈیسک)کراچی کے علاقے کریم آباد میں ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں ہنگامہ آرائی کے بعد سات ملزموں کو گرفتار کرکےمقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایم کیوایم  کو ایف آئی آر کی کاپی فراہم کردی گئی۔ کریم آبادمیں انتخابی مہم کےدوران ایم کیوایم اورتحریک انصاف کارکنوں میں ہاتھاپائی اورہنگامہ آرائی کےبعدگرفتارسات ملزموں پرانسداد ہشت گردی ایکٹ کامقدمہ درج کرلیاگیا۔ ایم کیوایم رہنما مقدمہ کی کاپی لینےپہنچےتوتھانےکادروازہ بندکردیاگیا اوررہنماوں کورات بھرانتظارکرناپڑا۔۔ صبح ہوئی توگلبرگ تھانےکادروازہ بھی کھل گیااور پولیس والےبھی دکھائی دیے،ایم کیوایم رہنماوں کومقدمہ کی کاپی بھی فراہم کردی گئی۔ سیاسی ضابطہ اخلاق بھی بنااورالیکشن کمیشن کاضابطہ اخلاق بھی آگیا لیکن ان پرعملدرآمدکون کرائےگا۔