Thursday, April 18, 2024

ایم کیو ایم اور الطاف حسین مہاجروں کے دشمن ہیں،مصطفیٰ  کمال

ایم کیو ایم اور الطاف حسین مہاجروں کے دشمن ہیں،مصطفیٰ  کمال
March 19, 2017
کراچی (92نیوز)پاک سرزمین پارٹی کےسربراہ مصطفیٰ کمال کہتے ہیں  ہم دلوں کوجوڑنے آئے ہیں خودکوعوام کےسامنے رکھیں گے وہ قبول کریں یانہ کریں ایم کیوایم اورالطاف حسین مہاجروں کے دشمن ہیں۔ تفصیلات کےمطابق چیئرمین پاک سرزمین پارٹی کہتے ہیں کراچی کا حل پاکستان کا حل ہے یہ شہر نہیں چلےگا تو ملک نہیں چلے گا ۔  موجودہ حالات میں  تاجر  برادری جہاد کررہی ہے مجھ پرکوئی ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت نہیں کرسکتا۔ مصطفے کمال کا کہنا تھا کہ 2013 کے الیکشن میں کراچی میں پی ٹی آئی  کو پڑنے والے ووٹ الطاف حسین سے نفرت کا اظہار تھا ۔کراچی کے امن  کوتباہ کرنے میں ایم کیوایم کاہی ہاتھ ہے ۔ہم دلوں کوجوڑنے کے لیے آئے ہیں۔  مصطفٰی کمال کا مزید کہنا تھا کہ ہم چندے فطرے کی سیاست نہیں کرینگےجس دن ایک کام بھی غلط ہوگیا پارٹی ختم کردیں گے۔  ایم کیو ایم اور الطاف حسین ایک بار پھر مہاجروں کو دیگر قوموں سے لڑانے کی کوشش کی جارہی ہے۔