Wednesday, May 15, 2024

ایم ڈی کیٹ امتحانات پر پاکستان میڈیکل کمیشن کو نوٹس جاری

ایم ڈی کیٹ امتحانات پر پاکستان میڈیکل کمیشن کو نوٹس جاری
October 21, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ امتحانات پر پاکستان میڈیکل کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے میڈیکل سٹوڈنٹس کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار طلباء کی جانب سے معظم حبیب ایڈوکیٹ عدالت میں پیش  ہوئے ۔ پٹیشنرز سمیت میڈیکل سٹوڈنٹس بڑی تعداد میں والدین سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایم ڈی کیٹ امتحانات کی آڑ میں پی ایم سی نے قانون کی دھجیاں اڑائیں ۔ پی ایم سی نے شروع دن سے جو طریقہ کار اپنایا  وہ سراسر غلط ہے ۔ پی ایم سی کے مرتب کردہ ایم ڈی کیٹ امتحانات کو کالعدم قرار دیا جائے۔

عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔