Friday, March 29, 2024

ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
April 11, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ڈائریکٹر کرنل ریٹائرڈ حسن کو ایم ڈی کے عہدے کا چارج دے دیا گیا۔

 وزارت اطلاعات سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مستقل ایم ڈی کی تقرری کے لیے بورڈ قائم کیا جا چکا ہے۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے اب تک بیالیس درخواستیں موصول ہوئیں۔ مروجہ طریق کار کے مطابق میرٹ پر آنے والے کو مستقل ایم ڈی بنایا جائے گا۔

 ارشد خان پر الزام تھا کہ انہوں نے از خود اپنی تنخواہ 22 لاکھ روپے ماہانہ مقرر کی۔ دوسری جانب ملازمین کو اڑھائی سال سے پینشن ادا نہیں کی گئی جبکہ میڈیکل بل بھی رکے ہوئے ہیں۔ ایف آئی نے پی ٹی وی یونین کی درخواست پر بے نامی چیک سے بھاری رقوم نکلوانے پر ارشد خان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔