Tuesday, May 21, 2024

ایم ڈی پی ایس او کی غیر قانونی تقرری کاریفرنس، شاہد خاقان سمیت دیگر کی عبوری ضمانتیں کی توثیق

ایم ڈی پی ایس او کی غیر قانونی تقرری کاریفرنس، شاہد خاقان سمیت دیگر کی عبوری ضمانتیں  کی توثیق
September 3, 2020

کراچی ( 92 نیوز) پاکستان اسٹیٹ آئل میں ایم ڈی کی غیرقانونی تقرری کے ریفرنس میں سندھ ہائیکورٹ نے شاہد خاقان عباسی اور دیگر کی عبوری ضمانتوں کی توثیق کردی ، ساتھ ہی نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس میں کہا شاہد خاقان عباسی کو نوٹس  بھیجے اور اور تفتیش کیے بغیر ریفرنس کیسے بنادیا ، یہ کیس تو نیب کیخلاف بنتا ہے، ریفرنس کالعدم قرار دیں تو سب کچھ ختم ہوجائے گا ۔

ناقص تفتیش اور دلائل پر عدالت نے  کہا غیرقانونی بھرتی سے متعلق مؤثر دلائل دیں، یفرنس میں کچھ لکھا ہے اور آپ کچھ اور بتارہے ہیں، گھما پھرا کر بھی بات مت کریں ۔

شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا اور اُن کی ذہنی کیفیت پر سوال اٹھادیا  اور کہا کہ عمران خان مُلک کو کمزور کررہے ہیں ۔

سابق وزیراعظم نے سیاسی مقدمات قائم کیے جانے پر چیئرمین نیب کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا   اور کہا کراچی پر سیاست کرنے کی بجائے مستقل حل نکالا جائے  جس کیلئے خصوصی فنڈز کی فراہمی کی ضرورت ہے ۔