Thursday, March 28, 2024

ایم ڈی پی ایس او تعیناتی کیس، شاہد خاقان عباسی کی حفاظتی ضمانت درخواست سماعت کیلئے مقرر

ایم ڈی پی ایس او تعیناتی کیس، شاہد خاقان عباسی کی حفاظتی ضمانت درخواست سماعت کیلئے مقرر
May 4, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ایم ڈی پی ایس او تعیناتی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔ کل اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی شامل ہیں۔ ایم ڈی پی ایس او تعیناتی کیس میں عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں۔ علاوہ ازیں سابق سیکرٹری ارشد مرزا کی بھی حفاظتی ضمانت سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔