Friday, May 10, 2024

ایم ڈی پاکستان ایل این جی نے قطر سے سستی ایل این جی خریدنے کا دعویٰ غلط ثابت کر دیا

ایم ڈی پاکستان ایل این جی نے قطر سے سستی ایل این جی خریدنے کا دعویٰ غلط ثابت کر دیا
April 13, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) ایم ڈی پاکستان ایل این جی عدنان گیلانی نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا قطر سے دنیا کی  سستی ترین ایل این جی خریدنے کا دعویٰ غلط ثابت کر دیا ۔ شاہد خاقان کے منظورنظر ایم ڈی عدنان گیلانی کو نیب نے قطر سے مہنگی ایل این جی خریدنے کا بھانڈا پھوڑنے پر مجبور کر دیا ۔ پاکستان قطر سے ایل این جی کافی کارگو نجی کمپنیوں کے مقابلے میں کم ازکم 3 کرو ڑ روپے مہنگا خرید رہا ہے جس سے ماہانہ 15 کروڑ جبکہ سالانہ 1 ارب 80 کروڑ روپے نقصان ہو گا ۔ برینٹ خام تیل کی قیمت میں اضافے کیساتھ قطر سے مہنگی ایل این جی خریدنے کا ماہانہ نقصان مزید بڑھتا جائیگا ۔ پاکستان ایل این جی کمپنی نے عالمی نجی کمپنیوں سے قطر کے مقابلے میں سستی ایل این جی خریدنے کا معاہدہ کیا مگر پنجاب میں آرایل این جی پر چلنےوالے 3600 میگاواٹ صلاحیت کے حامل پاور پلانٹس فنی خرابی کے باعث بند ہونے کے باعث نجی کمپنیوں سے سستے ایل این جی کے کارگومنسوخ کئے جا رہےہیں ۔