Saturday, April 20, 2024

ایم ڈی او جی ڈی سی ایل شاہد سلیم خان مستعفی

ایم ڈی او جی ڈی سی ایل شاہد سلیم خان مستعفی
September 28, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (سہیل اقبال بھٹی) ناقص کارگردگی کی بناء پر برطرفی کے ممکنہ خدشے کے باعث ایم ڈی او جی ڈی سی ایل شاہد سلیم خان نے استعفی دے دیا۔ بورڈ یکم اکتوبر کو قائم مقام ایم ڈی کی منظوری دے گا۔

ذرائع نے تصدیق کی کہ وفاقی حکومت اور اوجی ڈی سی ایل بورڈ شاہد سلیم خان کی کارگردگی سے مطمئن نہیں تھا، فیصلوں میں التواء کے باعث کمپنی کی کارکردگی بری طرح متاثر ہوئی۔

دوسری جانب او جی ڈی سی ایل نے 30 جون 2021 کو ختم ہونے والے مالی سال کیلئے آڈٹ شدہ مالیاتی نتائج جاری کردئیے جس کے مطابق کمپنی کی نیٹ سیلز 239.104 ارب روپے رہی جو گزشتہ سال 232.925 روپے تھی۔ ٹیکس ادائیگی کے بعد نقد منافع 91.534 روپے رہا جو گزشتہ سال 100.938 ارب روپے رہا تھا۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق آپریٹنگ پرافٹ مارجن 45 فیصد اور نیٹ پرافٹ مارجن 38 فیصد رہا۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے فی حصص 1.50 روپے فائنل کیش ڈیویڈنڈ کا اعلان بھی کر دیا۔ اسی طرح خام تیل کی اوسط نقد قیمت 46.67 ڈالر فی بیرل جبکہ قدرتی گیس کی اوسط نقد قیمت 383.88 روپے فی ایم سی ایف رہی۔ تلاش کی سرگرمیوں کے نتیجے میں تیل اور گیس کے چھ کنوئیں دریافت کئے گئے۔