ایم پی اے کاشف چودھری جعلی ڈگری پر نااہل قرار
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی کاشف چوہدری کو الیکشن کمیشن میں جعلی ڈگری جمع کرانے پر نااہل قرار دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے نااہلی کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ پنجاب سے ن لیگی رکن چوہدری کاشف محمود کو جعلی ڈگری پر نااہل قرار دیا جاتا ہے۔ الیکشن کمیشن کو کاشف چوہدری کی اسمبلی کی رکنیت ختم کرکے فوری ڈی نوٹیفائی کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔
کاشف چوہدری 2018 کے عام انتخابات میں پی پی 241 بہاول نگر سے نون لیگ کے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔ درخواست گزار عبدالغفار نے کاشف چوہدری کو 62 ون ایف کے تحت نااہل کرنے کی استدعا کی تھی۔
کاشف چوہدری نے الیکشن کمیشن میں الخیر یونیورسٹی کی جعلی بی بی اے کی ڈگری جمع کرائی تھی۔