Thursday, April 18, 2024

ایم پی اے رانا عبدالستار نے پولیس کے قبضے سے ملزم زبردستی چھڑا لیا

ایم پی اے رانا عبدالستار نے پولیس کے قبضے سے ملزم زبردستی چھڑا لیا
May 23, 2019
سیالکوٹ ( 92 نیوز) سیالکوٹ میں ن لیگی وائس چیئرمین  کو حراست میں لینے پر لیگی ایم پی اے آپے سے باہر ہو گیا، تفتیشی افسرکودھکے دیے اور ملزم کو زبردستی چھڑالیا،ایم پی اےکے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ سیالکوٹ کے علاقے کوٹلی لوہاراں کی پولیس نے مسلم لیگ ن کے وائس چیئرمین ماجد ثنا اللہ کوحراست میں لیا تو ایم پی اے راناعبدالستار  سیخ پاہوگئے، ایم پی اے راناعبدالستار نے  تفتیشی افسر اے ایس آئی رئیس کو دھکےدیے اورملزم کوحراست سے چھڑالیا۔ واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ایس ایچ او کوٹلی لوہاراں محمد علی نے بتایا کہ ملزم پرقبضےکے الزامات ثابت ہوگئےجس پراسے حراست میں لیا۔ ڈی پی او سیالکوٹ مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ ملزم کی قبل از مقدمہ گرفتاری کا کوئی حکم نہیں دیا گیا تھا۔ ایم پی اے راناعبدالستار کا کہنا ہے کہ وائس چیئرمین کو بلاوجہ حراست میں لیاگیا۔