Thursday, May 9, 2024

ایم ٹی آئی ایکٹ کیخلاف ڈاکٹروں کی ہڑتال ساتویں روز بھی جاری

ایم ٹی آئی ایکٹ کیخلاف ڈاکٹروں کی ہڑتال ساتویں روز بھی جاری
October 16, 2019
لاہور (92 نیوز) ایم ٹی آئی ایکٹ کیخلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ڈاکٹرز ہڑتال ختم کرنے  کانام نہیں لے رہے ،ہڑتال ساتویں روز میں داخل ہوچکی ہے ، لاہورمیں ڈاکٹرز نے فیروز پور روڈ پر دھرنا دیے رکھا۔ ایم ٹی آئی ایکٹ کیخلاف  ڈاکٹروں کی ہڑتال ساتویں روز میں داخل ہو چکی ہے ، پنجاب کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز  ہڑتال پر ہیں  ، مریضوں کو پوچھنےوالا کوئی نہیں ، دور دراز سے آنیوالے  بغیر علاج کے واپس جانے پر مجبور ہیں ۔ لاہور میں گرینڈ ہیلتھ الائنس  نے فیروز پور روڈ پر دھرنا دے دیا ، روڈ ٹریفک کیلئے بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ [caption id="attachment_246415" align="alignnone" width="500"]ایم ٹی آئی ایکٹ ‏ ڈاکٹروں کی ہڑتال ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز ایم ٹی آئی ایکٹ کیخلاف ڈاکٹروں کی ہڑتال ساتویں روز بھی جاری ‏[/caption] لاہور میں ڈاکٹرز نے میو اسپتال ،سروسز،جناح ،پی آئی سی  ،چلڈرن،جنرل ،گنگا رام اسپتال کی او پی ڈیز بند کیے رکھیں ، کئی آپریشن بھی نہ ہوسکے ۔ راولپنڈی،فیصل آباد،ملتان ،گجرات میں بھی  ڈاکٹرز کام چھوڑ ہڑتال پر ہیں ، ڈاکٹرز کی ہڑتال پر مریض اور ان کے لواحقین  پھٹ پڑے ہیں ۔ پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں  بھی ڈاکٹرز سراپا احتجاج ہیں ، یہاں اسپتالوں میں 22 روز سے ہڑتال جاری ہے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کسی صورت آر ایچ اے اور ڈی ایچ اے کا قیام تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں۔