Friday, April 26, 2024

ایم ٹی آئی ایکٹ کیخلاف ڈاکٹروں کا مختلف شہروں میں احتجاج ،مریض خوار

ایم ٹی آئی ایکٹ کیخلاف ڈاکٹروں کا مختلف شہروں میں احتجاج ،مریض خوار
May 6, 2019
لاہور (92 نیوز) ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف ڈاکٹروں کا مختلف شہروں میں  احتجاج جاری ہے ، لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی کے اسپتالوں میں ہڑتال ہے ۔ ملتان اور فیصل آباد میں بھی ایم ٹی آئی ایکٹ  کے خلاف ڈاکٹرز سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں ۔ دوسری جانب  کراچی سمیت سندھ کے سرکاری اسپتالوں کی نرسز کے احتجاج کا آج آٹھواں روز ہے جب کہ  پشاور میں ایل آر ایچ میں احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے ۔ اسپتالوں میں علاج کے لیے آئے مریض اور لواحقین  مسیحاؤں کی بے حسی پر  شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔