Thursday, April 25, 2024

ایم ٹی آئی آرڈیننس کے خلاف پنجاب بھر میں ڈاکٹرز کی تیسرے روز بھی ہڑتال

ایم ٹی آئی آرڈیننس کے خلاف پنجاب بھر میں ڈاکٹرز کی تیسرے روز بھی ہڑتال
October 12, 2019
 لاہور (92 نیوز) ایم ٹی آئی آرڈیننس کے خلاف پنجاب بھر میں ڈاکٹرز کی تیسرے روز بھی ہڑتال  جاری ہے۔ لاہور کے اسپتالوں کی اوپی ڈیز بند ہونے سے مریض رل گئے۔ لاہور میں جناح، گنگا رام، میو، سروسز، جنرل اور شیخ زید اسپتال کی اوپی ڈیز بند ہیں۔ فیصل آباد، ملتان، سرگودھا، گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں میں بھی ڈاکٹروں کا احتجاج  جاری ہے۔ ڈاکٹروں نے ایمرجنسی اور ان ڈور بھی کام بند کرنے کی دھمکی دے دی۔ ملتان کے بڑے سرکاری نشتر اسپتال میں بھی ڈاکٹروں نے او پی ڈیز کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس نے اعلان کیا کہ ہے کہ ظالمانہ ایکٹ کی واپسی تک احتجاج جاری رہے گا۔ ادھر مریض دہائیاں دینے لگے اور حکومت سے معاملہ فوری حل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔