Tuesday, May 21, 2024

ایم ٹی آئی آرڈیننس کیخلاف ڈاکٹروں کا احتجاج 12ویں روز بھی جاری

ایم ٹی آئی آرڈیننس کیخلاف ڈاکٹروں کا احتجاج 12ویں روز بھی جاری
October 21, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) ایم ٹی آئی آرڈیننس کیخلاف ڈاکٹروں کا احتجاج 12ویں روز بھی جاری  ہے ،  ملک بھر کی طرح لاہور کے ڈاکٹرز بھی سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں ،  جن کا موقف ہے کہ سرکار نے اگر ایم ٹی آئی ایکٹ کا بل منظور کیا ت دما دم مست قلندر ہو گا۔ لاہور کی سڑکیں مظاہرین کا مسکن بن چکی ہیں ، یہاں کبھی تاجرسراپا احتجاج ہیں توکبھی نابینا افراد مطالبات کےحق میں صف آرا ہیں ،  رہی سہی کسر  ایم ٹی آئی  ایکٹ کے نفاذ کے خلاف ڈاکٹروں کے احتجاج نے پوری کر دی ہے ۔ ایم ٹی آئی آرڈیننس کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کا صوبے بھر میں احتجاج12ویں روز میں داخل ہوگیا ہے ، صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی ڈاکٹر اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے جس کے باعث کینال روڈ،فیروز پورروڈ ،جیل روڈ کوئینز روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ ڈاکٹروں کے احتجاج کے باعث سروسز اسپتال، جنرل اسپتال، شیخ زائد اسپتال کی اوپی ڈیز 12 روزگزر جانے کے باوجود نہ کھل سکی ،دوسری جانب جناح اسپتال، میو اسپتال اور گنگارام اسپتال میں بھی عملے نے او پی ڈیز میں کام بند کردیا۔ عوام کا کہنا ہےکہ ڈاکٹروں اور حکومت  کے درمیان اس نورا کشتی کا ہم پر براہ راست اثر ہورہا ہے ۔ ڈاکٹر حضرات بھی اپنے مطالبے پر یک زبان ہیں، کہتے ہیں ایم ٹی آئی ایکٹ ایک کالا قانون ہے جو غریب سے اسکے علاج کا حق چھین لے گا۔ عوام کاکہنا ہےکہ حکومت ایسی پالیسی مرتب کرے جس  سےمریضوں کو کم سے کم مسائل کا سامنا کرنا پڑے ۔