Monday, May 13, 2024

ایم سی سی کی ٹیم کے اعزاز میں برٹش کونسل میں پرکشش استقبالیہ

ایم سی سی کی ٹیم کے اعزاز میں برٹش کونسل میں پرکشش استقبالیہ
February 16, 2020
لاہور (92 نیوز) پاکستان کے دورے پر آنے والی ایم سی سی کی ٹیم کے اعزاز میں برٹش کونسل میں پرکشش استقبالیہ دیا گیا، ایم سی سی پلیئرزنے پاکستان کا قومی لباس شلوار قمیض پہنا۔ میری لی بون کرکٹ کلب ٹیم کا برٹش کونسل میں پرکشش استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں برٹش ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر، چیئرمین پی سی بی احسان مانی، چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان سمیت پی سی بی عہدیداران سمیت وفاقی وزیر شفقت محمود، سینیٹر فیصل جاوید، گورنر پنجاب چوہدری سرور اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے آغاز میں برٹش ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے ایم سی سی پلیئرز کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔ برٹش ہائی کمشنر حاضرین سے اردو میں مخاطب ہوکر بولے ایم سی سی برطانوی کرکٹ کلب دنیا بھر میں کرکٹ کو پروموٹ کرتی ہے، جن کا کہنا ہے کہ کرکٹ ہمارے خون میں ہے۔ کپتان کمار اسنگاکارا کا کہنا تھا کہ ایم سی سی کا پاکستان میں آنا پی سی بی اور ایم سی سی کی بڑی کامیابی ہے، ایم سی سی پوری دنیا میں اسپورٹس کی ایمبیسڈر ہے۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا کہ پاکستان کے پرامن ہونے کا ثبوت ہے کہ کمار اسنگا کارا آج یہاں لاہور میں موجود ہیں، کمار اسنگاکارا اور سکی ٹیم نے پاکستان آکر شائقین کے دل جیت لیے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی جانب سے کرسچن ٹرنر اور سنگاکارا کو سوئینیر  دیا گیا  جبکہ صدر ایم سی سی سنگاکارا نے بھی برطانوی ہائی کمشنر کو بیٹ اور سوئینیر پیش کیا۔