Monday, May 20, 2024

ایم سی سی اور لاہور قلندرز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا

ایم سی سی اور لاہور قلندرز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا
February 14, 2020
لاہور (92 نیوز) ایم سی سی اور لاہور قلندرز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ آج لاہور میں کھیلا جائے گا۔ قذافی اسٹیڈیم آج ایم سی سی اور لاہورقلندرز کے مابین ٹی ٹوئنٹی میچ کی میزبانی کرے گا۔ لاہور قلندرز کی جانب سے میچ کیلئے مفت ٹکٹیں بھی تقسیم کی گئیں۔ شام پانچ بجے شروع ہونے والے میچ سے قبل میوزک کنسرٹ بھی ہو گا جس کیلئے شائقین کا جوش و خروش عروج پر پہنچ چکا ہے۔ مارلی بون کرکٹ کلب کی ٹیم کمار سنگا کارا کی قیادت میں گزشتہ صبح لاہور پہنچی تھی ۔ ایم سی سی کے کپتان کمار سنگارا اور چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان نے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کی۔ کمار سنگاکارا کا کہنا تھا جس ملک میں کرکٹ کی ہوم سیریز نہ ہورہی ہو وہاں کھیل کی بہت چاہت ہوتی ہے۔ سکیورٹی کا ایشو دنیا بھر میں ہوتا ہے۔ وسیم خان کا کہنا تھا ایم سی سی  کا پاکستان آنا ہماری بڑی کامیابی ہے۔ ساوتھ افریقہ کے ساتھ ہوم سیریز جلد  کنفرم ہوجائے گی۔ ایم سی سی کرکٹ ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم میں  بھرپور پریکٹس سیشن میں  حصہ لیا۔ کمارسنگاکارا نے قذافی اسٹیڈیم میں لگے آنرزبورڈ پر درج اپنا نام دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔