Tuesday, May 21, 2024

ایم اے او کالج انکوائری کمیٹی کی سربراہ خود ہراسگی کا شکار

ایم اے او کالج انکوائری کمیٹی کی سربراہ خود ہراسگی کا شکار
October 21, 2019
لاہور (92 نیوز) ایم اے او کالج لاہور کےخودکشی کرنے والے انگلش لیکچرر پر ہراسگی کے الزامات کی انکوائری کرنے والی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر عالیہ خود ہراسگی کاشکارہوگئیں۔ نائنٹی ٹونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عالیہ نے بتایا کہ۔محمدافضل پر دی جانے والی ان کی رپورٹ پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ پرنسپل فرحان عبادت ان کی رپورٹ ملنے سے بھی انکارکر رہے ہیں۔ ڈاکٹرعالیہ نے پرنسپل ایم اے اوکالج فرحان عبادت کے خلاف سیکرٹری ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کوخط بھی لکھ دیا۔ڈاکٹرعالیہ نے اپنے خط میں پرنسپل پر ہراسمنٹ اور جھوٹ بولنے کاالزام لگایاہے ڈاکٹرعالیہ کے مطابق لیکچرر محمد افضل کی انکوائری رپورٹ تیرہ جولائی کو پرنسپل کو بھیجی تھی۔ لیکن پرنسپل اب رپورٹ وصول ہونے سے انکارکر رہے ہیں۔ پرنسپل کورپورٹ دیئے جانے کے باوجودتسلیم نہ کرنےکو شدیدہراسمنٹ کا کیس سمجھتی ہوں۔ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پرنسپل فرحان عبادت کے خلاف نااہلی اور بدلحاظی کی انکوائری کی جائے،، متن میں لکھاگیاہے کہ انکوائری رپورٹ پرعمل درآمد نہ کروانے،جھوٹے بیانات،مجھے فون کرکےدھمکیاں دینے کےمعاملات کی انکوائری کی جائے، پرنسپل کوفوری طورپر عہدے سے ہٹادیا جائے تاکہ وہ انکوائری پراثرانداز نہ ہوسکیں۔