Friday, May 10, 2024

ایم اے انگلش سرکاری ملازمت نہ ملنے پر ویل بیلنسنگ کا کام کرنے پر مجبور

ایم اے انگلش سرکاری ملازمت نہ ملنے پر ویل بیلنسنگ کا کام کرنے پر مجبور
August 19, 2020

ملتان ( 92 نیوز)ملتان میں ایم اے انگلش ڈگری ہولڈر نوجوان سرکاری ملازمت نہ ملنے پر ویل بیلنسنگ کا کام کرنے پر مجبور ہے۔

موٹر سائیکل کے پہیوں میں توازن پیدا کرتا ، اپنی دھن میں مگن  محمد بلال  نامی نوجوان نے  انگلش لٹریچر میں ماسٹرز کرنے کے باوجود محنت مزدوری کو عار نہیں سمجھا۔

ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے کے باعث محمد بلال کی پرائیویٹ نوکری چلی گئی ، جس پر اس نوجوان نے یوٹیوب کی مدد سے پنکچر لگانا اور ویل بیلنس کرنا سیکھا ۔

گھر کے واحد کفیل اس نوجوان کی بھی خواہش ہے کہ اسے سرکاری نوکری ملے مگر ہر خواہش پوری ہو ، یہ ضروری تو نہیں ۔

کوئی بھی کام چھوٹا نہیں ہوتا ، اس بات کو سچ کر دکھایا ، اس ایم اے پاس نوجوان نے ، جو ویل بیلنس کر کے اپنا روزگار کما رہا ہے ۔