Sunday, April 28, 2024

ایم این اے ایاز سومرو نے استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوا دیا

ایم این اے ایاز سومرو نے استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوا دیا
January 2, 2017

اسلام آباد (92نیوز) سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے ضمنی انتخاب لڑنے کا معاملہ۔ این اے 204 سے رکن اسمبلی ایاز سومرو نے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوا دیا۔ ایاز سومرو کی خالی کردہ نشست سے بلاول بھٹو زرداری الیکشن لڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق این اے 204 سے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی ایاز سومرو نے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوا دیاہے۔ ایاز سومرو آج شام اسلام آباد پہنچیں گے اور 3 جنوری کو استحقاق کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق استحقاق کمیٹی اجلاس میں شرکت کے بعد ایاز سومرو اپنا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیں گے۔ ایاز سومرو کی نشست پر بلاول بھٹو زرداری الیکشن لڑیں گے۔ اس نشست سے سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو بھی منتخب ہوتی رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ این اے 213 سے رکن اسمبلی عذرا فضل پیچوہو بھی اپنا استعفیٰ ایک دو روز میں اسپیکر قومی اسمبلی کے حوالے کر دیں گی۔ عذرا فضل پیچوہو کی خالی کردہ نشست پر آصف زرداری ضمنی انتخاب لڑیں گے۔