Thursday, April 25, 2024

ایم ایم عالم کی آج چھٹی برسی منائی جا رہی ہے

ایم ایم عالم کی آج چھٹی برسی منائی جا رہی ہے
March 18, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) 1965 کی جنگ میں ایک منٹ سےکم وقت میں  بھارت کے5طیاروں کو زمین بوس کرنےاور اس کے غرور کو دھول چٹانےوالےقومی ہیرو ایم ایم عالم  کی آج چھٹی برسی منائی جارہی ہے۔ محمدمحمود عالم 6جولائی 1935 کو کولکتہ میں پیداہوئے ، قوم کےبہادرسپوت نے1952 میں پاک فضائیہ میں شمولیت اختیارکی۔ ستمبر 1965ءکی جنگ میں عددی برتری کے باوجود پاکستانی فضائیہ کےشاہین نے ایک منٹ میں 5 بھارتی طیاروں کو دھول چٹا کرعالمی ریکارڈقائم کیا۔ انہوں نے30 سیکنڈز کے اندر 4 طیارے گرا کر ایسی کارکردگی دکھائی جس کی جنگی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ۔ وطن کے اس عظیم جانبازکی  شاندار کارکردگی کے اعتراف میں انہیں ستارہ جرات سےنوازاگیا۔ جنگی ہوائی مہارتوں پر فالکن اور لٹل ڈریگن جیسے القابات حاصل کرنےوالایہ بہادر سپاہی18 مارچ 2013ءکو طویل علالت کے بعداپنےخالق حقیقی سےجاملا،انہیں ماڑی پورمیں پی اےایف بیس مسرور کےشہداء قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔